(ایجنسیز)
سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل منگل کو پاکستان کا دورہ کرینگے، دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے دوطرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر بات چیت شامل ہوگی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ اہم دورے پر منگل کو پاکستان آئیں
گے، دورے کے دوران دونوں ملکوں کے اسٹریٹجک مفادات،علاقائی مسائل اور عالمی معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔
سعودی عرب کی کسی اعلیٰ سطح کی شخصیت کا یہ دورہ طویل وقفے کے بعد ہو رہا ہے، وفد میں کئی اہم سعودی عہدیدار بھی شامل ہوں گے، سعودی وفد شاہ عبداللہ کا اہم پیغام بھی پاکستانی قیادت کو پہنچائے گا۔